ممبر گلگت بلتستان اسمبلی وسابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان سجاد حیدر کے ہمراہ کواردو قمراہ روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کواردو قمراہ روڈ کی کی میٹلنگ کے رکے ہوئے منصوبے کو دوبارہ شروع کرانے نیز کواردو قمراہ برج کو پی ایس ڈی پی شامل کرانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے یقین دہانی کرائی کہ دستاویزی تقاضے مکمل کراکے توسیعی منصوبے پر کام شروع کرایا جائے گا۔انہوں نے کواردو برج کی مجموعی صورتحال اور اس اہم منصوبے کو آر سی برج میں کنورٹ کرنے کے لیے ماضی میں پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی محکمہ سے تفصیلی بریفینگ لی۔
کاظم میثم کا دورہ کواردو قمراہ روڈ: رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد بحال کرنے کی یقین دہانی

Leave a Reply