گوگل پکسل 11 خریدنے والوں کے لیے بری خبر، مفت اے آئی سروس آدھی کر دی گئی!

آج کل سمارٹ فون مارکیٹ میں جس طرح ہارڈ ویئر اور بالخصوص ریم (RAM) کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس کا براہ راست اثر اب صارفین کو ملنے والے تحائف اور آفرز پر بھی پڑنے لگا ہے۔ گوگل نے اپنی نئی Pixel 11 سیریز کے ساتھ ملنے والی مفت Google AI Pro ٹرائل کی مدت کو کم کر کے آدھا کر دیا ہے۔

Pixel 11 پر گوگل کا نیا کٹ آف

اگر آپ نیا Pixel 11 Pro یا Pro XL خریدتے ہیں، تو اب آپ کو صرف 6 ماہ کے لیے گوگل اے آئی پرو کا مفت ٹرائل ملے گا (جو کہ تقریباً 119 ڈالر بنتا ہے)۔ یاد رہے کہ پچھلے سال Pixel 10 Pro کے ساتھ پورا ایک سال یعنی 12 ماہ کی آفر دی گئی تھی۔ جہاں تک بیس ماڈل Pixel 11 کا تعلق ہے، تو گوگل نے اس بار اس کے ساتھ کوئی مفت ٹرائل نہیں رکھا، جبکہ پچھلے سال بیس ماڈل پر بھی 6 ماہ کی آفر دی جاتی تھی۔

پُرانی ڈیوائس کا چکر اور 12 ماہ کی آفر بچانے کا طریقہ

اگر آپ پورا ایک سال مفت لینا چاہتے ہیں، تو گوگل کی پالیسی کے مطابق آپ اب بھی Pixel 10 Pro خرید کر 31 اکتوبر 2026 تک اس 12 ماہ والی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ البتہ اس میں فرق یہ ہوگا کہ پرانی آفر کے تحت 2TB اسٹوریج ملتی تھی، جبکہ نئی اے آئی پرو سروس میں 5TB تک ڈیٹا، ایڈوانسڈ جیمنی اور دیگر فیچرز ملتے ہیں۔ (گوگل کا یہ اے آئی پرو پلان عام طور پر ماہانہ 19.99 ڈالر کا ہوتا ہے)۔

پرانے گوگل پکسل (2016) کا دلچسپ لُوپ ہول

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان دنوں ایک اور پرانی بحث بڑی گرم ہے کہ اگر کسی کے پاس 2016 کا اصل OG Google Pixel یا Pixel XL پڑا ہے، تو وہ آج بھی لامحدود (Unlimited) گوگل فوٹوز اسٹوریج کے پرانے فیچر سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس فون سے جتنی مرضی اور جتنی مرضی کوالٹی کی تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کریں، وہ آپ کے مین گوگل اکاؤنٹ کے کوٹے میں کاؤنٹ نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ یا ای بے (eBay) سے تیس سے ڈیڑھ سو ڈالر میں یہ پرانے فون صرف اس مقصد کے لیے خرید رہے ہیں۔
مارکیٹ کے حالات بتاتے ہیں کہ اگر ریم اور چپس کی قیمتوں میں یہی تیزی رہی، تو آنے والے دنوں میں کمپنیاں اس طرح کی مزید مفت سہولیات کو سمیٹ لیں گی۔
🔔

Daily Tarjuman Notifications

تازہ ترین خبریں اور اہم اپڈیٹس فوراً حاصل کریں۔