وزیر اعظم شہباز شریف کا اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا نوٹس

 

سرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات

 

وزیر اعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع

کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل اور دیگر حکام بھی شامل۔ ذرائع

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج کابینہ بلاک میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع

کمیٹی سرکاری تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا جائزہ لے گی

کمیٹی اراکین پارلیمنٹ کی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

سینیٹر انوشہ رحمان نے وارنٹ آف پریسی ڈینس سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے تفصیلی غور کے بعد وزیر اعظم کو سفارشات ارسال کی تھیں

موجودہ طریقہ کار میں اراکین پارلیمنٹ کو سرکاری تقاریب میں پندھرویں نمبر پر بٹھایا جاتا ہے

🔔

Daily Tarjuman Notifications

تازہ ترین خبریں اور اہم اپڈیٹس فوراً حاصل کریں۔