رکن اسمبلی سید توقیر مہدی شاہ کا ڈی جی ایس ڈی اے غضنفر علی کے ہمراہ سکردو کا اہم دورہ؛ پارکنگ، سولر لائٹس اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر زور۔
سکردو : ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سید توقیر مہدی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے غضنفر علی کے ہمراہ سکردو مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بازار کی خوبصورتی، سولر لائٹس کی فراہمی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات سے متعلق پراجیکٹس پر فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ اے ڈی پی (ADP) میں سکردو شہر کے لیے خصوصی پراجیکٹس رکھے جائیں گے، جن سے مین بازار کی تاجر برادری اور ملک بھر سے آنے والے سیاح مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے غضنفر علی نے ممبر اسمبلی کو ادارے کی جانب سے قائم کردہ “قتل گاہ پارکنگ ایریا” کا تفصیلی معائنہ کرایا اور سکردو شہر سے متعلق دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

Leave a Reply